غُربت کا علاج اور جَنّت کے خزانے حاصل کرنے کی دعا جس سے دنوں میں مصیبتوں کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتے ہیں 

غُربت کا علاج اور جَنّت کے خزانے حاصل کرنے کی دعا جس سے دنوں میں مصیبتوں کے ...
غُربت کا علاج اور جَنّت کے خزانے حاصل کرنے کی دعا جس سے دنوں میں مصیبتوں کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتے ہیں 

  

غربت کی بیماری انسان کو گناہوں کی دلد میں دھکیل دیتی ہے ،اس سے روحانی اور جسمانی طاقتیں چھین لیتی ہے۔نہ گھر کا سکون اور نہ دنیا میں دل کشی معلوم ہوتی ہے ۔جو لوگ دین کے ساتھ دنیا کے بھی طلب گار ہیں ان کے لئے یہ دعا بے حد انعامات کی حامل ہے جسے گھر کے ہر فرد کو یاد رکھنا اور اپنا معمول بنا لینا چاہیے ۔

حضرت سَیِّدُنَا ابوہریرہؓ سے روایت ہے پیارے کریم آقاﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا’’ یا ابی ھریرہ: تُم غور سے سُن لو۔۔۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کثرت سے پڑھا کرو کیونکہ یہ کلماتِ مُبارک جنت کے خزانہ میں سے ہیں۔ امام مکحولؓ ارشاد فرماتے ہیں جو شخص یہ کلماتِ مُبارکہ پڑھے : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ وَلَا مَنْجَاَٗ مِنْ اللّٰہِ اِلَیْہِاُس سے مصیبتوں کے ستر دروازوں کا رُخ تبدیل کر دیا جاتا ہے ، جن میں ادنیٰ فَقر و فاقہ کا دروازہ ہے۔

( پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں