نواز شریف کے علاج کےلئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل

نواز شریف کے علاج کےلئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل
نواز شریف کے علاج کےلئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کے علاج کےلئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل کرکے پروفیسر آف میڈیسن شجیع صدیقی بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کی ازسرنو تشکیل دیتے ہوئے پروفیسرآف میڈیسن شجیع صدیقی بورڈ کے نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پروفیسرشجیع صدیقی کو ڈاکٹر اعجاز قدیر کی جگہ بورڈ سربراہ مقرر کیا گیا، ڈاکٹراعجاز قدیر کوطبیعت ناسازی پر بورڈ سے الگ کیا گیا۔

ڈاکٹرشجیع احمدصدیقی بطوررکن میڈیکل بورڈ کام کررہے تھے،خصوصی میڈیکل بورڈ آج نوازشریف کادوبارہ معائنہ کرے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد