صدرمملکت ممنون حسین کی برازیل کے مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ممنون حسین سے برازیل کے مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل ایڈی میر سوبرینو کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برازیل کے مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل ایڈی میر سوبرینو سے ملاقات کے موقع پرصدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خوش آئند ہے ،نیوکلیئر سپلائر گروپ میں ارکان کے اضافے کے لئے برازیل کا کردار قابل تعریف ہے جبکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے برازیل کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔