پیپلزپارٹی کاوزارت عظمیٰ اور اپوزیشن لیڈر کاانتخاب لڑنے کافیصلہ

پیپلزپارٹی کاوزارت عظمیٰ اور اپوزیشن لیڈر کاانتخاب لڑنے کافیصلہ
پیپلزپارٹی کاوزارت عظمیٰ اور اپوزیشن لیڈر کاانتخاب لڑنے کافیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کاانتخاب لڑنے کافیصلہ کر لیا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰ اوراپوزیشن لیڈر کے امیدوارہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کااجلاس ہو ا جس میں سندھ سے نومنتخب ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں عا م انتخابات کے بعد حکومت سازی پرغور کیا گیااور اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کاانتخاب لڑنے کافیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی اپوزیشن لیڈر کیلئے بھی امیدوارسامنے لائے گی ا ورو زارت عظمیٰ اوراپوزیشن لیڈر کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی امیدوارہوں گے،دوسری طرف پیپلزپارٹی سندھ میں تنہاحکومت تشکیل دے گی اور خورشیدشاہ پارلیمانی لیڈرہوں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی