ملتان میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس افسر گرفتار

ملتان میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس افسر گرفتار
ملتان میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس افسر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان میں پولیس افسر کو دو دوستوں کے ساتھ مل کر نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس افسر کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ شاہ شمس میں ایڈیشنل سب انسپکٹر اور اس کے دودوستوں پر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیاہے تاہم لڑکی کی شکایت کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق کوحراست میں لے لیا گیاہے جبکہ باقی دو افراد کو بھی گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کروانے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔