اسٹاک ایکس چینج میں 844 پوائنٹس کی کمی ،100 انڈیکس 42 ہزار 712 پوائنٹس کی سطح پربند

اسٹاک ایکس چینج میں 844 پوائنٹس کی کمی ،100 انڈیکس 42 ہزار 712 پوائنٹس کی سطح پربند
اسٹاک ایکس چینج میں 844 پوائنٹس کی کمی ،100 انڈیکس 42 ہزار 712 پوائنٹس کی سطح پربند

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکس چینج کی تیزی مندی میں بدل گئی۔منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 844پوائنٹس کی کمی پر ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ عام انتخابات کے بعدپاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کا رجحان جاری تھا ۔تاہم آج کاروبار شروع ہوتے ہی سٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی گئی لیکن بعد میں سٹاک ایکس چینج میں 844 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد دن کے اختتام پر100 انڈیکس 42 ہزار 712 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔

کاروبار کے دوران 15کروڑ 79لاکھ 23ہزار 90شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 11ارب30کروڑ39لاکھ 76ہزار439روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 92 پیسے سستا ہوااور دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 124 روپے 18 پیسے پربندہوا۔

مزید : بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی