قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بنی گالہ آمد،عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بنی گالہ آمد،عمران خان کو کامیابی پر ...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بنی گالہ آمد،عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے بنی گالہ پہنچ گئے ان کے ہمراہ سابق کرکٹر وقار یونس ،محمد حفظ اور عمرگل بھی ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ،کامیابی کی مبارکباد دینے والوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ رات عمران خان سے فون پر بات چیت کی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد عمران خان کو مبارکباد دینے کے لئے بنی گالہ پہنچے ،محمد حفیظ اورعمرگل اور وقار یونس بھی کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران خان کو مبارکباد دیں گے،اس موقع وقار یونس پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دینے بنی گالہ آیا ہوں، جس پر صحافی نے سوال کیا کہ مبارکباددینے آئے ہیں یا پی سی بی کے معاملات بھی زیرغور آئیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ صرف مبارکباددینے آیا ہوں ۔

مزید : کھیل