اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو پانی کی فراہمی میں کمی کر دی
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این )اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اسیران پر پابندیوں اور ان کے بنیادی حقوق سلب کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے جیلوں میں قید فلسطینیوں کو پانی کی مقدار کم کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس مطابق داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے جیلوں کی وارڈز میں قید فلسطینیوں کو پانی کی فراہمی کم کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق داخلی سلامتی کے وزیر نے قیدیوں کو پینے کے پانی اور غسل کے پانی میں کمی کی گئی ہے۔ادھر اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کو پانی کی مقدار میں کمی اس الزام کے بعد کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی قیدی جیلوں میں پانی ضائع کرتے ہیں۔ وہ پانی کی ٹوٹیاں کھلی چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پانی کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کو پانی ضائع ہونے کے باعث سالانہ کروڑوں شیکل کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔