تحریک انصاف جنہیں چور کہتی تھی آج انہی کو حکومت میں شامل کررہی ہے:طلال چوہدری

تحریک انصاف جنہیں چور کہتی تھی آج انہی کو حکومت میں شامل کررہی ہے:طلال چوہدری
تحریک انصاف جنہیں چور کہتی تھی آج انہی کو حکومت میں شامل کررہی ہے:طلال چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جنہیں کل چور اور ڈاکو کہتے تھے ،آج انہی کو حکومت میں شامل کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کسی ایسی حکومت کی خواہش نہیں جس میں خرید و فروخت ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی نہیں اقدار کی خواہش رکھتے ہیں،ہر سطح پر مقابلہ کریں گے،الیکشن سے متعلق بہت سی چیزیں ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے جنہیں کل تک چور اور ڈاکو کہتے تھے آج انہیں حکومت میں شامل کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد