خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے ارکان کی آمد سے قبل تزئین وآرائش کا کام شروع

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے ارکان کی آمد سے قبل تزئین وآرائش کا کام شروع
خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے ارکان کی آمد سے قبل تزئین وآرائش کا کام شروع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے ارکان کی آمد سے قبل تزئین وآرائش کا کام شروع کر دیاگیا ہے جبکہ اراکین اسمبلی کو ایم پی اے ہاسٹل میں کمروں کی الاٹمنٹ کا طریقہ کار بھی وضع کرلیاگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے ارکان کی آمد پر رنگ و روغن اور تزئین وآرائش کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے اور اسمبلی کے پہلے اجلاس سے قبل تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی ،اسی طرح ایم پی اے ہاسٹل پشاورمیں بھی تزئین و آرائش شروع کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نومنتخب اراکین اسمبلی کو کمرے الاٹ کرنے کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرلیا ہے جس کے مطابق سابق ارکان کو وہی کمرے دیئے جائیں گے جو پہلے سے ان کے استعمال میں رہے ہیں جبکہ نئے ارکان کو کمروں کی الاٹمنٹ میں ان کی رائے لی جائے گی ،کسی بھی رکن اسمبلی کو 2کمرے الاٹ نہیں ہو گے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور