غزہ کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا چاہتے ہیں:عبدالفتاح السیسی
قاہرہ (صباح نیوز) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے، غزہ کے عوام کو ہرممکن ریلیف چاہتے ہیں ،صدی کی ڈیل صرف ایک ابلاغی تعبیر ہے سیاسی نہیں ،قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہم صرف وہی فیصلہ کریں گے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل محض ابلاغی تعبیر اور اختراع ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں یوتھ کانفرنس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل صرف ایک ابلاغی تعبیر ہے سیاسی نہیں۔ قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہم صرف وہی فیصلہ کریں گے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل کو قضیہ فلسطین کے حل کے لیے امریکی فارمولے کے طورپر ذرائع ابلاغ نے شہرت دی اور یہ گہا گیا اس فارمولے میں فلسطین میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا حق تسلیم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ القدس کے بجائے ابودیس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا گیاجبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔