ترک صدر طیب ایردوآن کا عہد تمیمی کو فون رہائی پر مبارک باد

ترک صدر طیب ایردوآن کا عہد تمیمی کو فون رہائی پر مبارک باد
ترک صدر طیب ایردوآن کا عہد تمیمی کو فون رہائی پر مبارک باد

  

راملہ(اے این این )ترکی کے صدر طیب ایردوآن نے اسرائیلی جیل میں8 ماہ تک قید رہنے والی17سالہ عہد تمیمی کو اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ترک صدر نے کہاہے کہ ننھی فلسطینی مجاھدہ عہد تمیمی کی جرات، بہادری اورعزم وحوصلہ فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کے لیے باعث فخر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عہد تمیمی نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک قوم اور حکومت نے ہمیشہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیا اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے عہد تمیمی کو3 روز قبل جیل سے رہا کردیا تھا۔ وہ8 ماہ تک صہیونی ریاست کی قید میں رہیں۔18 دسمبر 2017 اسرائیلی فوج کی 20 پارٹیوں میں شامل 100 اہلکاروں نے النبی الصالح میں عہد تمیمی کو حراست میں لینے کے بعد عقوبت خانے میں ڈال دیا ۔اسرائیلیوں نے عہد تمیمی پر 12 مختلف نوعیت کے الزامات کے تحت فرد جرم عاید کی۔ فرد جرم میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے، دھمکیاں دینے، تشدد پراکسانے، فوجیوں کے سیکیورٹی امور میں مداخلت کرنے اور فوجیوں کی توہین جیسے الزامات عاید کیے گئے تھے۔انہی الزامات کے تحت عہد تمیمی کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور اسے 8 ماہ قید اور 6000 شیکل جرمانہ کی سز سنائی گئی۔

مزید : بین الاقوامی