آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج دینے سے باز رہے: امریکہ

آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج دینے سے باز رہے: امریکہ
آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج دینے سے باز رہے: امریکہ

  

واشنگٹن(اے این این)امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے بیل آٹ پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کر دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاہم دوسری جانب امریکہ نے آئی ایم ایف پیکج سے چین کیلئے پاکستانی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کی ہے اور امریکی وزیرخارجہ کا ہی کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں، آئی ایم ایف کے تمام معاملات پر نظر ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرض کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، کسی بھی متوقع پیکج پر پاکستانی حکام سے بات چیت نہیں کر رہے۔ تاہم ایک غیر ملکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے پرغور کر رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی