اہل بیت کے لئے خریدا گیا وہ بیل جو رسول اللہ ﷺ کی نگاہ مبارک پڑتے ہی وجد میں آجاتا اور خوشی سے اچھلنے کودنے لگتا تھا،ایسا ایمان افروز معجزہ کہ ہر عاشق رسول ﷺ کیف و حال میں مبتلا ہوجائے 

اہل بیت کے لئے خریدا گیا وہ بیل جو رسول اللہ ﷺ کی نگاہ مبارک پڑتے ہی وجد میں ...
اہل بیت کے لئے خریدا گیا وہ بیل جو رسول اللہ ﷺ کی نگاہ مبارک پڑتے ہی وجد میں آجاتا اور خوشی سے اچھلنے کودنے لگتا تھا،ایسا ایمان افروز معجزہ کہ ہر عاشق رسول ﷺ کیف و حال میں مبتلا ہوجائے 

  

رسول عربی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے جانوروں کی محبت و الفت اور عقیدت کے بارے کئی ایک معجزات کا ذکر ملتا ہے ۔حضرت امام احمدؒ ،امام بہیقی ؒ ،امام ابو یعلیٰؒ نے احادیث مبارکہ میں ایک ایسے بیل کا ذکر فرمایا ہے جو نگاہ رسول ﷺ کی تاب نہ لاکر وجد میں آجاتا اور اچھلنے کودنے لگتا تھا ۔یہ بیل اہل بیت کے لئے خریدا گیا تھا ۔حضرت عائشہؓ سے منسوب اس حدیث مبارکہ میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آل (یعنی اہلِ بیت) کے لئے ایک بیل رکھا گیا۔ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم باہر تشریف لاتے تو وہ کھیلتا کودتا اور (خوشی سے) جوش میں آجاتا اور (حالتِ وجد میں) کبھی آگے بڑھتا اور کبھی پیچھے آتا۔ اور جب وہ یہ محسوس کرتا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اندر تشریف لے گئے ہیں تو پھر ساکت کھڑا ہو جاتا اور کوئی حرکت نہ کرتا۔ جب تک کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم گھر میں موجود رہتے اس ڈر سے کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تکلیف نہ ہو۔‘‘

مزید : روشن کرنیں