پنجاب میں اپوزیشن لیڈرکافیصلہ پارٹی کرےگی، پنجاب کی عوام نے ن لیگ کو مینڈیت دیا ہے :حمزہ شہباز

پنجاب میں اپوزیشن لیڈرکافیصلہ پارٹی کرےگی، پنجاب کی عوام نے ن لیگ کو مینڈیت ...
پنجاب میں اپوزیشن لیڈرکافیصلہ پارٹی کرےگی، پنجاب کی عوام نے ن لیگ کو مینڈیت دیا ہے :حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تمام ہتھکنڈوں کے باوجودپاکستان مسلم لیگ(ن)سب سے آگے ہے،مینڈیٹ کااحترام نہ کرکے پاکستان تحریک انصاف غلط روایات ڈال رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ”دنیا نیوز “ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈرکافیصلہ پارٹی کرےگی،وفاق اورصوبے میں ڈٹ کراپوزیشن کریں گے، شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے، تمام ہتھکنڈوں کے باوجودپاکستان مسلم لیگ(ن)سب سے آگے ہے، مینڈیٹ کااحترام نہ کرکے پاکستان تحریک انصاف غلط روایات ڈال رہی ہے جبکہ پارٹی کی رائے ہے کہ ہم حمزہ شہبازکوپنجاب میں اپوزیشن لیڈردیکھناچاہتے ہیں،پولنگ ایجنٹس کو کمرے میں بند کیا گیا،فارم 45 نہیں دیے گئے،جب ایوان سجے گا تو ہر کرسی سے آواز اٹھے گی کہ یہ جعلی الیکشن ہیں،دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت ہے،نوازشریف نے اصولوں کوپروان چڑھایا،جب نوازشریف وزیراعظم بنے تھے توان کو کہا گیا تھا کہ کے پی میں حکومت بنائیں،خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دی، نوٹوں کی بوریاں کھول کر آج ایک شخص لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے، واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ن لیگ حکومت کے مد مقابل بھرپور اپوزیشن کرے گی اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سعد رفیق ہوں گے۔

مزید : قومی /الیکشن /پنجاب اسمبلی /علاقائی /پنجاب