عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھ دی، عوام کی بے پناہ محبت کو فراموش نہیں کرینگے:جمشید اقبال چیمہ

عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھ دی، عوام کی بے پناہ ...
عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھ دی، عوام کی بے پناہ محبت کو فراموش نہیں کرینگے:جمشید اقبال چیمہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے ،عمران خان 100روز کے ایجنڈے اور منشور میں ترجیحات کا اعلان کر چکے ہیں انشا اللہ حکومت کے قیام کے بعد اس پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ،حلقے کی عوام نے بے پناہ محبت دی ہے جسے فراموش نہیں کریں گے اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق  حلقہ این اے 127کے دفتر سنگھ پورہ میں کارکنوں  سے خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام نے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ووٹ دیا ہے اور انشا اللہ عمران خان انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے حکمران عوام کی حالت زار کی بجائے اپنی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی لانے کیلئے کوشاں رہے لیکن پی ٹی آئی اس روایت کو بدلے گی ،سب سے پہلے عوام پر خرچ کریں گے اور اس کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور انفرا سٹر پر توجہ دی جائے گی ۔مسرت چیمہ نے کہا کہ حلقے کی عوام سے رابطے میں رہیں گے اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ،پہلی ترجیح پینے کے صا ف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام میں بہتری لانا ہے ،معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام (ن) لیگ کے پیرس سے پناہ مانگتے ہیں ،پی ٹی آئی لاہور سمیت تمام شہروں کو یکساں ترقی دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام نے جس محبت کا اظہار کیا ہے اسے فراموش نہیں کریں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور