میگھن ،پریانکا کی جلد شادی اور بچے دیکھنے کی خواہشمند

میگھن ،پریانکا کی جلد شادی اور بچے دیکھنے کی خواہشمند
میگھن ،پریانکا کی جلد شادی اور بچے دیکھنے کی خواہشمند

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (اے این این ) برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے اپنی شادی کے کچھ ہی ماہ بعد اپنی سہیلی کی جلد سے جلد شادی اور ان کے بچوں کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق میگھن مارکل نے اس خواہش کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب پریانکا چوپڑاکی امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی اور شادی کی خبریں گرم ہیں۔ایسی خبروں کے بعد میگھن مارکل نے بھی پریانکا چوپڑا کی جلد شادی اور ان کے بچوں سے متعلق خواہش کا اظہار کرکے اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ پگی چوپس جلد ہی زندگی کا نیا باب شروع کرنے والی ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کی بہو نے کہا ہے کہ وہ پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبروں پر انتہائی خوش ہیں اور وہ اس حوالے سے جلد سے جلد دعوت کی منتظر ہیں۔

مزید : تفریح