انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے لیے بھی بری خبر آگئی

انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے ...
انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے لیے بھی بری خبر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا اشارہ دے دیا ،پیپلز پارٹی نے بھی ایوان بالا میں تبدیلی کی حمایت کردی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا کہ تحریک انصاف کو ایوان بالا میں اکثریت حاصل نہیں ،سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے سے ہمیں قانون سازی میں مشکلات ہونگی،مستقبل میں چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد ہو سکتا ہے ۔اس پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ اگر سینیٹ میں تبدیلی ہو سکتی ہے تو ضرور ہونی چاہیے ۔

مزید : قومی