الجزائر: عسکریت پسندوں کا فوجی کیمپ پر حملہ، 7 فوجی ہلاک،15 زخمی

الجزائر: عسکریت پسندوں کا فوجی کیمپ پر حملہ، 7 فوجی ہلاک،15 زخمی
الجزائر: عسکریت پسندوں کا فوجی کیمپ پر حملہ، 7 فوجی ہلاک،15 زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ابو جا (آن لائن)الجزائرمیں عسکریت پسندوں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرکے کم سے کم سات فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عسکریت پسندوں نے مشرقی ریاست ’سکیکدہ‘ میں عزابہ کے مقام پر قائم ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ فوج کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں اور فوج کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب 15سے20 دہشت گردوں نے ایک فوجی کیمپ پرحملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں 7فوجی جان سے گئے جبکہ 15شدید زخمی ہوگئے۔

مزید : بین الاقوامی