بھارت، مٹی کا تودہ گرنے سے 6مزدور ہلاک، 2زخمی 

بھارت، مٹی کا تودہ گرنے سے 6مزدور ہلاک، 2زخمی 
بھارت، مٹی کا تودہ گرنے سے 6مزدور ہلاک، 2زخمی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بریلی(آئی این پی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6مزدور ہلاک جب ک 2شدید زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے تار بچھانے کیلئے کھدائی کا کام جاری تھی کہ اسی دوران مٹی کا تودہ گر گیاجس میں 8مزدور دب گئے تھے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے سبھی مزدوروں کو ملبے سے باہر نکالا جن میں سے 4کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ2ہسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔ 2زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایم وریندر سنگھ ، ایس ایس پی منی راج اور آئی جی ڈی کے ٹھاکر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کیا۔اس حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی شناخت نجم الحسن، قیصر، امیرالحسن اور ناظم کے طور پر ہوئی جبکہ دیگر کے بارے میں تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی