تمام سپورٹ کے باوجود پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام رہی،سراج الحق

تمام سپورٹ کے باوجود پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام رہی،سراج الحق
تمام سپورٹ کے باوجود پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام رہی،سراج الحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ریاستی اداروں کی تمام تر سپورٹ اور سرپرستی کے باوجود پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

الیکشن میں عوام نے دینی جماعتوں کو بہت بڑے پیمانے پر ووٹ دیا ہے ہمیں اسمبلیوں کے اندر جاکر موثر انداز میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے ملک و قوم کے لیے بہتر نہیں ۔ ہمیں استحکام پاکستان کے لیے جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ایک فکری تحریک ہے ۔سیاست کو ہم عوام کی خدمت کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں لیکن سیاست معاشرتی اصلاح اور خدمت خلق کے وسیع کام کا صرف ایک جزو ہے ، ہمارا اصل کام غلبہ دین ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم خاتم النبیین کے غلام اور انبیاءکرام ؑ کے وارث ہیں ۔ جس طرح وقتی کامیابی ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ، اسی طرح وقتی ناکامیاں بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں ۔ ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے اور ہم اللہ کی تائید و نصرت اور عوام کی حمایت سے اپنی یہ منزل حاصل کر کے رہیں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب