نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کس پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں ؟ایسا اعلان کہ ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں دنگ رہ جائیں گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات میں پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور پنجاب میں حکومت کے قیام کے لیے ایک ایک امیدوار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پنجاب اسمبلی کی نشست پر جن سینکڑوں امیدواروں نے فتح اپنے نام کی انہی میں سے ایک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے تاہم اب صحافی مہمل سرفراز نے اس سوال کا جواب دے کر تمام چہ میگوئیاں ختم کردیں ۔
سوشل میڈ یا پر حنا بٹ نامی لڑکی نے سوال کیا کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ؟اس پر جواب دیتے ہوئے مہمل سرفراز نے کہا کہ یہ سچ بات نہیں ہے ،جہاں تک مجھے پرپتہ ہے ،جگنو محسن نے تمام جماعتوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے ہی پنجاب اسمبلی میں آئیں گی ۔
واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن اوکاڑہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں اور انہیں تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مقابلے کا سامنا تھا۔جگنو محسن نے الیکشن میں 62ہزار 506ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر بھی آزاد امیدوار سید رضا علی گیلانی رہے جنہوں نے 41ہزار 68ووٹ لیے۔