جعلی خبروں اور بیہودہ زبان کی روک تھا م کے لئے ٹوئٹر کالج پروفیسر بھرتی کرے گا

جعلی خبروں اور بیہودہ زبان کی روک تھا م کے لئے ٹوئٹر کالج پروفیسر بھرتی کرے گا
جعلی خبروں اور بیہودہ زبان کی روک تھا م کے لئے ٹوئٹر کالج پروفیسر بھرتی کرے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیلیفورنیا(آن لائن) سوشل میڈیا کی غیرمعمولی مقبولیت کے بعد ایک جانب تو یہ جعلی خبروں اور افواہوں کا مرکز بنتا جارہا ہے تو دوسری جانب عوام نے دل کی بھڑاس نکالنے کیلیے اسے نفرت انگیز زبان سے بھر دیا ہے۔ اسی بنا پر ٹوئٹر نے اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیسرز سے اس کا حل پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر نے جامعات کے اساتذہ اور پروفیسروں سے کہا ہے کہ وہ پورے ٹویٹر کا ڈیجیٹل آڈٹ کرکے بتائیں کہ آخر غیرمہذب زبان، غلط خبریں اور خود ساختہ کارستانیاں کہاں سے پھوٹ رہی ہیں؟ اس کیلئے ٹویٹر نے پروفیسرز سے قابلِ عمل منصوبوں کی تجاویز پیش کرنے کا بھی کہا ہے۔اب تک مختلف ماہرین نے ٹویٹر کو 230 عملی منصوبے یا پروپوزل پیش کیے ہیں جن میں سے نیویارک کی سیراکیوس یونیورسٹی کے2 اور اٹلی کی بوکونی یونیورسٹی کے2 پروفیسروں کے پروپوزل قبول کیے گئے ہیں، یہ تمام حضرات ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی ہیں۔ان جامعات کے تین پروفیسر لائیڈن یونیورسٹی، ہالینڈ کے پروفیسر ریبیکا ٹرامبے کی نگرانی میں کام کریں گے جو سیاست اور سوشل میڈیا کے ماہر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک ہو، واٹس ایپ ہو یا ٹوئٹر، یہاں منفی باتوں کا ایک دائرہ اس وقت بنتا ہے جب کچھ ہم خیال لوگ کوئی بحث شروع کرتے ہیں اور اختلاف پر وہاں شروع ہونے والی بحث منفی رخ پرچلی جاتی ہے۔سوشل میڈیا میں اس کیفیت کو ’ایکو چیمبر‘ کہا جاتا ہے جہاں کئی دنوں تک غلط زبان اور گالیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ماہرین یہ بھی دیکھیں گے کہ ٹوئٹرپر کون لوگ ہیں جو ایکو چیمبر سے جڑے رہتے ہیں اور کون ہیں جو اس کا رخ دوسری مثبت سمت میں موڑنا چاہتے ہیں۔یہ ٹیم ایسے الگورتھم اور سافٹ ویئر بھی بنائے گی جو دیکھے گا کہ ٹوئٹر پر کب کوئی بحث غیرموزوں ہوگئی اور اس کے بعد نفرت میں بدل کر زہریلا رخ اختیار کرگئی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی