نابینا آدمی کی دیکھ بھال کرنے والا اس کو ڈھونڈتا ہوا گھر کے باتھ روم میں پہنچا تو وہ کیا چیز ہاتھ میں اُٹھائے کھڑا تھا، دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا منظر کبھی نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

نابینا آدمی کی دیکھ بھال کرنے والا اس کو ڈھونڈتا ہوا گھر کے باتھ روم میں ...
نابینا آدمی کی دیکھ بھال کرنے والا اس کو ڈھونڈتا ہوا گھر کے باتھ روم میں پہنچا تو وہ کیا چیز ہاتھ میں اُٹھائے کھڑا تھا، دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا منظر کبھی نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی شہری سٹوارٹ سانڈرز نابینا ہیں اور اکثر ان کے دیکھ بھال کے لئے جیسن نامی نوجوان ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ گزشتہ روز جب جیسن کسی کام سے باہر تھا تو سٹوارٹ کو باتھ روم میں کسی چیز کے گرنے کی آواز سنائی دی اور وہ معاملے کی تفتیش کرنے کے لئے لاٹھی کا سہارا لیتا ہوا باتھ روم میں جا پہنچا۔ اس کے بعد کیا خوفناک واقعہ پیش آیا، جا ن کر یقیناً آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق سٹوارٹ نے ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا ”جب مجھے باتھ روم میں کچھ گرنے کی آواز سنائی دی تو میں نے سوچا جا کر چیک کرتا ہوں کہ کیا ہوا ہے۔ میں اپنی لاٹھی کا سہارالیتا ہوا باتھ روم میں پہنچا اور فرش پر ادھر اُدھر ہاتھ مارنے سے پتا چلا کہ شیمپو کی بوتل، صابن اور ٹوتھ پیسٹ اور برش وغیرہ نیچے گرے ہوئے تھے۔ پھر میرا ہاتھ کسی چیز سے چھوا اور مجھے لگا کہ یہ فرش کی انسولیشن ہے جو کسی وجہ سے اکھڑ کر علیحدٰہ ہو گئی ہے۔ اب میں اس چیز کو اٹھانے کی کوشش کرنے لگا مگر یہ تو بہت ہی بھاری تھی، بہرحال میں دوبارہ اسے اٹھانے کی کوشش کرنے لگا۔“

اتفاق سے اسی دوران جیسن گھر واپس آ گیا اور سٹوارٹ کی آوازسن کر سیدھا باتھ روم کی جانب گیا۔ جیسے ہی اس نے باتھ روم کے اندر جھانکا تو خوف سے اس کی چیخ نکل گئی اور وہ چیخ چیخ کر سٹوارٹ کو باہر بلانے لگا۔ جیسن نے بتایا کہ ”سٹوارٹ اپنے ہاتھوں میں ایک اژدھے کو اٹھائے کھڑا تھا جس کا زیادہ تر حصہ فرش پر تھا۔ میرے شور مچانے پر وہ اسے نیچے پھینک کر باہر نکلا اور میں نے فوری طور پر ایمرجنسی سروس کو کال کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بڑی مشکل سے اس اژدھے کو قابو کیا۔ اس کی لمبائی آٹھ فٹ سے زیادہ تھی۔ سٹوارٹ پہلے تو خاصا گھبرایا ہو اتھا لیکن جب اس کے حواس بحال ہوئے تو وہ اس بات پر خوش تھا کہ زندگی میں پہلی بار اس نے ایک بڑے سانپ کو ہینڈل کیا ہے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس