پاکستانی کرکٹر سعد نسیم نے اپنے اکاﺅنٹ پر فحش فلم کا کلپ شیئر کروایا تو پاکستانی غصے سے بپھر گئے لیکن پھر کرکٹر نے ایسی حقیقت بتا دی کہ ہر کوئی گھبرا گیا، جان کر آپ بھی فوراً ایک کام ضرور کریں گے تاکہ۔۔۔

پاکستانی کرکٹر سعد نسیم نے اپنے اکاﺅنٹ پر فحش فلم کا کلپ شیئر کروایا تو ...
پاکستانی کرکٹر سعد نسیم نے اپنے اکاﺅنٹ پر فحش فلم کا کلپ شیئر کروایا تو پاکستانی غصے سے بپھر گئے لیکن پھر کرکٹر نے ایسی حقیقت بتا دی کہ ہر کوئی گھبرا گیا، جان کر آپ بھی فوراً ایک کام ضرور کریں گے تاکہ۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹرز یوں تو بین الاقوامی دوروں اور ٹریننگ میں خاصے مصروف رہتے ہیں لیکن اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ’انٹرٹینمنٹ‘ کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستانی اس وقت شدید غصے میں آ گئے جب انہوں نے قومی کرکٹر سعد نسیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فحش فلم کا کلپ دیکھا۔ سوشل میڈیا پر ایک بھونچال برپا ہو گیا اور ہر کوئی سعد نسیم کیخلاف اخلاقیات سے گری ہوئی باتیں کرنے میں مصروف نظر آیا۔

یہ کلپ شیئر ہونے کے بعد کوئی 10 گھنٹوں تک ان کے اکاﺅنٹ پر رہا اور پھر اچانک غائب ہو گیا جس کے بعد سعد نسیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی گھبرا گیا۔ سعد نسیم نے بتایا کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا اور ہیکر نے یہ غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کروائی۔

حقیقت جان کر یقینا آپ بھی گھبرا جائیں گے اور اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کو محفوظ بنانے کیلئے یقینا اس کا پاس ورڈ تبدیل کریں گے اور مشکل اور محفوظ پاس ورڈ لگائیں گے تاکہ کوئی ہیکر آپ کا اکاﺅنٹ ہیک کر کے بھی ایسی ہی کوئی چیز شیئر نہ کروا دے جس سے آپ کو سبکی کا سامنا کرنا پڑے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل