9سالہ بچی سے 2افراد کی زیادتی،والد کو ہارٹ اٹیک ہسپتال منتقل

9سالہ بچی سے 2افراد کی زیادتی،والد کو ہارٹ اٹیک ہسپتال منتقل
9سالہ بچی سے 2افراد کی زیادتی،والد کو ہارٹ اٹیک ہسپتال منتقل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانگا منڈی کے علاقہ میں اوباش نوجوانوں نے 9سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ بچی کے والد کو صدمے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں 9سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے ملزمان دانش اور علی کو گرفتار کر لیا ۔ دونوں ملزموں کی عمریں 12سے 15سال بتائی جا رہی ہیں۔پولیس نے بچی کو ڈی این اے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔ دوسری جانب بچی کے والد کو صدمے میں دل کا دورہ پڑ ااور حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف