بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں اچھے تعلقات چاہتے ہیں :چودھری سرور

بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں اچھے تعلقات چاہتے ہیں :چودھری سرور
بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں اچھے تعلقات چاہتے ہیں :چودھری سرور

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیا جارہاہے ، بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں بلکہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیا جا رہا ہے ۔2013 کے الیکشن کے بعد عمران خان نے کہا کہ چار حلقے کھول دو اور چار حلقے کھولنے میں چار سال لگ گئے لیکن ہم اب کہہ رہے ہیں آپ جہاں کہتے ہیں ہم حلقہ کھولنے کے لئے تیار ہیں ۔ اگرہم کو کوئی ڈر ہوتا تو ہم یہ بات نہ کرتے ۔ بین الاقوامی مبصرین نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے الیکشن سےمیں نے ایک بات سیکھی ہے کہ حلقہ میں برداری کو دیکھنا پڑتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے جو تحفظات ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئے اور ہم اس حوالے سے پوری تسلی کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی طور پر بڑے باشعور ہوچکے ہیںاور جو سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقدامات کئے جاتے ہیں اس پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید : قومی