کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے, کمانڈرعبدالرحمان الداخل خصوصی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل:امریکہ

کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے, ...
کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے, کمانڈرعبدالرحمان الداخل خصوصی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل:امریکہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے قبل ہی امریکی محکمہ خزانہ نے کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والےتین پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کر دئیے گئے ہیں،جن پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کئے گئے ان پر لشکر طیبہ کو مالی تعاونت فراہم کرنے کا الزام ہے ۔

نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کر دئیے گئے ہیں،جن پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کئے گئے ان پر لشکر طیبہ کو مالی تعاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق حمیدالحسن ،عبدالجبار نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کو مالی معاونت فراہم کی ہے جس کے باعث ان کے اثاثے منجمند کئے گئے ہیں  جبکہ کالعدم لشکرطیبہ کے کمانڈرعبدالرحمان الداخل کو خصوصی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے امریکہ نے لشکر طیبہ سمیت متعدد تنظیموں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے اثاثے منجمند کئے ہوئے ہیں،جن میں لشکر جھنگوی،جمعیت الانصار،جیش محمد ،القائدہ،حذب اللہ و دیگر جماعتیں شامل ہیں۔لشکر طیبہ وہ گروپ ہے جسے بھارت مخالف گروپ سمجھا جاتاہے اور ممبئی حملوں کا الزام بھی لگایاجاتا ہے ۔ 

مزید : بین الاقوامی