لاہور، پٹرول پمپ پر دھماکہ ،متعدد زخمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لٹن روڈ کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر سی این جی کی مشین دھماکے سے پھٹنے گئی جس سے 3افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کو فرسٹ ایڈ دی ۔
تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقہ میں واقع ثریاعظیم ہسپتال کے نزدیک پی ایس او پٹرول پمپ پر سی این جی کی مشین گیس پریشرکے بڑھنے پر زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیادھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کرجگہ کا جائزہ لیاتو پتہ چلاکہ گیس کا پریشر بڑھنے پر سی این جی مشین پھٹ گئی جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔اس دھماکے کی وجہ سے تین افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔