الیکشن میں بھرپور دھاندلی کی گئی ، سینٹ میں تبدیلی ہونی چاہئے :سعید غنی

الیکشن میں بھرپور دھاندلی کی گئی ، سینٹ میں تبدیلی ہونی چاہئے :سعید غنی
الیکشن میں بھرپور دھاندلی کی گئی ، سینٹ میں تبدیلی ہونی چاہئے :سعید غنی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت بنانے کی کوششیں کی جارہیں ہیں ۔ اس لئے سینٹ میں تبدیلی ہوتی ہے تو ہونی چاہئے ۔عام انتخابات میں بھرپور دھاندلی کی گئی ۔

جیونیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ اگر دھاندلی نہ ہوتی تو ہماری نشستیں زیادہ ہو تیں۔ کراچی میں تحریک انصاف کو جوسیٹیں ملی ہیں یہ تحریک انصاف کے تصور میں بھی نہیں تھا ۔ ان کے امیدوار شام کو گھروں میں چلے گئے تھے کہ وہ ہار گئے ہیں ۔ ان کو جگا کر بتایا گیا کہ تم جیت گئے ہو ۔ انہوں نے کہاں کہ چند ماہ میں بہت سی باتیں سامنے آجائیں گی ۔کچرا کنڈیوں میں بیلٹ پیپرز جلائے گئے ہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کی کم ا ز کم چھ نشستیں آنا چاہئے تھیں۔ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ دھاندلی ہوئی اور بھرپو ر دھاندلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساری پارٹیاں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہو ئی تو اس کامطلب ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے چھ ارکان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی طرف نہیں جائیں گے البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ میں ہر پولنگ سٹیشن پر گیا ہوں اور دباﺅ ڈال کر فارم 45لیاہے اور اگر میں نہ جاتا تو وہ بھی نہ دیتے ۔ یہ سارا کچھ مجھ کو کراچی میں کرنا پڑا ہے لیکن دیہی علاقوں میں کیا کیاہو اہو گا جہاں امیدوار سارے حلقے میں پہنچ نہیں سکتے ، جس طر ح حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے اگر سینٹ میں تبدیلی ہوتی ہے تو ہونی چاہئے ۔

مزید : قومی