بیلجیئم : فٹ بال سٹیڈیم میں خود کش دھماکہ

بیلجیئم : فٹ بال سٹیڈیم میں خود کش دھماکہ
بیلجیئم : فٹ بال سٹیڈیم میں خود کش دھماکہ

  

بیلجیئم(ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹ بال اسٹیڈیم میں ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر کے دفتر کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے خود کو بیلجیئم کے شہر ور وائرس کے فٹ بال اسٹڈیم کے فیلڈ میں دھماکے سے خود کو اڑایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز بیلٹ باندھی ہوئی تھی، اس کی شناخت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ خود کو اڑانے والے شخص کی عمر 50 سال بتائی جا رہی ہے۔تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں کو فٹ بال فیلڈ میں جانے سے روک دیا ہے جبکہ علاقے کو ٹریفک کیلئے بھی بند کردیا گیاہے۔

مزید : بین الاقوامی