فلسطینی قیدیوں پرتشدد کے لئے 4نئے اسرائیلی ٹارچر سیل قائم

فلسطینی قیدیوں پرتشدد کے لئے 4نئے اسرائیلی ٹارچر سیل قائم
فلسطینی قیدیوں پرتشدد کے لئے 4نئے اسرائیلی ٹارچر سیل قائم

  

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)فلسطینی قیدیوں پرتشدد کے لئے 4 نئے اسرائیلی ٹارچر سیل قائم کر دیئے گئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ فوج کی زیرنگرانی فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے لیے 4 نئے عقوبت خانے قائم کیے ۔ داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’’ شاباک ‘‘ کی طرف سے بھی سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ حراستی مراکز کے حالات بہتر بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ فلسطینی قیدیوں سے تفتیش کے لیے نئے تفتیشی مراکز قائم کیے گئے۔انسانی حقوق کی فلسطینی اور اسرائیلی تنظیموں اور عالمی ادارں نے شاباک کی طرف سے نئے ٹارچر سیلوں کے قیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان نئے عقوبت خانوں کے قیام کا مقصد زیرحراست فلسطینیوں سے غیرانسانی سلوک میں اضافہ کرنا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق نئے تفتیشی مراکز سنہ 2025 تک مکمل کیے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی