بحرین میں پاکستانی حجام انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

بحرین میں پاکستانی حجام انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
بحرین میں پاکستانی حجام انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین میں ایک مقامی شخص کے ہاں ملازمت کرنے والے پاکستانی حجام نے انتہائی گھٹیا پن کا مظاہر کرتے ہوئے مالک کے بیرون ملک جانے پر اس کے گھر کا صفایا کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بحرینی شہری نے بتایا ہے کہ وہ ایک ماہ کے لئے بیرون ملک گیا تھا لیکن جب واپس آیا تو گھر سے رقم، ریفریجریٹر اور کچھ دیگر سامان غائب پایا۔ جب اس معاملے کی پولیس کو اطلاع دی گئی تو تفتیش کے دوران انکشاف سامنے آیا کہ یہ شرمناک حرکت متاثرہ شہری کے ہاں ملازمت کرنے والے پاکستانی حجام نے کی تھی۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کی صورت میں اسے سزا مکمل ہوتے ہی ملک بدر کر دیا جائے گا۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس