انتہائی مختصرلباس پہنے نوجوان سعودی لڑکی نے چلتی گاڑی سے اتر کر سڑک پر ایسا کام کردیا کہ فوری گرفتار کرلیا گیا، ایسا کیا کیا تھا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

انتہائی مختصرلباس پہنے نوجوان سعودی لڑکی نے چلتی گاڑی سے اتر کر سڑک پر ایسا ...
انتہائی مختصرلباس پہنے نوجوان سعودی لڑکی نے چلتی گاڑی سے اتر کر سڑک پر ایسا کام کردیا کہ فوری گرفتار کرلیا گیا، ایسا کیا کیا تھا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی خواتین ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر بجا طور پر خوشی منا رہی ہیں لیکن اسی دوران ایک نوجوان لڑکی نے اس آزادی کا ایسا غلط استعمال کر ڈالا ہے کہ جس کی توقع کوئی بھی نہیں کر رہا تھا۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر ’’کیکی چیلنج‘‘ کے نام سے ایک بیہودہ حرکت بہت مقبول ہو رہی ہے۔ اس چیلنج کو پورا کرنے کے لئے گاڑی چلاتا کوئی شخص چلتی گاڑی میں سے باہر نکل جاتا ہے اور جب ساتھ بیٹھا دوسرا شخص گاڑی کو کنٹرول کرتا ہے تو باہر نکلنے والا گاڑی کے ساتھ ساتھ رقص کرتا ہوا آگے بڑھتا ہے۔

اس سعودی لڑکی نے بھی سوشل میڈیا پر چلنے والی لہر سے متاثر ہو کر یہی کام کر ڈالا اور اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ اتفاق سے اس نے لباس بھی کچھ ایسا پہن رکھا تھا کہ جسے سعودی عرب میں کسی کے لئے بھی قبول کرنا ممکن نہیں تھا۔ بس پھر کیا تھا، اس لڑکی کے خلاف ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ مشرقی صوبے کے گورنر پرنس احمد بن فہد بن سلمان کے حکم پر اس لڑکی کی ویڈیو سے شناخت کی گئی اور بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ کیکی چیلنج کو خطرناک قرار دیتے ہوئے مصری حکومت نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ متحدہ امارات میں بھی حکام نے خبردار کیاہے کہ کیکی چیلنج کا ارتکاب کرنے والے شخص کو 2000 درہم جرمانہ ہو گا، 23 بلیک پوائنٹ ملیں گے، اور گاڑی بھی دو ماہ کے لئے ضبط ہو جائے گی۔ 

ویڈیو دیکھیں:

Kiki wus good ?

A post shared by ريم الصانع Reem Alsanea (@reemalsanea) on

مزید : عرب دنیا