فلپائن فوجی چوکی کے قریب کار بم دھماکہ ایک فوجی سمیت 6 افراد ہلاک 2 زخمی

فلپائن فوجی چوکی کے قریب کار بم دھماکہ ایک فوجی سمیت 6 افراد ہلاک 2 زخمی
فلپائن فوجی چوکی کے قریب کار بم دھماکہ ایک فوجی سمیت 6 افراد ہلاک 2 زخمی

  

منیلا(آن لائن)فلپائن میں زوردار کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6افراد اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکری حکام نے بتایا کہ دھماکہ سیلان کے ایک گاؤں میں اس وقت ہوا جب ایک سفید کار سے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی اور 4 ملیشیا اراکین سمیت6ا فراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے،دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں مو قع پر پہنچیں جنہوں نے ہلا ک ہونے والے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ تاہم حکام نے دھماکے کی ذمہ داری ابوسیاف گروپ پر عائد کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی