پنجاب میں حکو مت بنانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی :حمزہ شہباز ، رانا ثناءاللہ

پنجاب میں حکو مت بنانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی :حمزہ شہباز ، رانا ثناءاللہ
پنجاب میں حکو مت بنانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی :حمزہ شہباز ، رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں حمزہ شہباز اور رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کی بھرپور کوشش کی جائیگی اور عوام کی جانب سے دیئے جانیوالے اس حق سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹا جائے گا ،نوازشریف ، مریم نوازاور کیپٹن صفدر کو عوام کے درمیان ہونا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف کی عظم قربانی کو قوم دیکھ رہی ہے ، پنجاب کے عوام نے صوبے میں ہم کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہم آخری دن تک پنجاب میں حکومت سازی کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود مسلم لیگ ن جیتی ہے ، پاکستان کوشدید چیلنجز کا سامنا ہے ، خدا کے لئے پاکستان پر رحم کریں،موجودہ الیکشن متنازعہ ترین الیکشن تھا،جب ایوان سجے گا تو ہر کرسی سے دھاندلی کی آواز آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی بوریاں کھول کر آج ایک شخص لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہاہے ،الیکشن کے بعد پاکستان میں استحکام آنا چاہئے، الیکشن میں ڈالے جانیوالے ڈاکے کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں لیکن نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ وطن واپس آئے ۔

اس موقع پررانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کوفوری طور پر عوام کے درمیان ہونا چاہئے اور ان کی قید و بند کی صعوبتیں ختم کی جائیں، پارلیمانی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں حکومت سازی کاحق دیا جائے ، اس حوالے سے کسی طور پر بھی حکومت سازی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 130میں سے 121ارکان نے اجلاس میں شرکت کی ہے اور جو 9ارکان نہیں آئے وہ دوبارہ گنتی اور دیگر مقامات پر مصروف تھے ۔انہوں نے کہا کہ جن کو بنی گالا میں جاکر پٹہ ڈالا جارہاہے،اس لئے یہ بھی معلوم کرلیا جائے کہ ان میں سے کتنے ہیں جو تحریک انصا ف کے حلف نامے پر دستخط کررہے ہیں؟ 

مزید :

قومی -