پنجاب میں حکومت سازی کے لئے 182ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی :فواد چودھری کا دعویٰ

پنجاب میں حکومت سازی کے لئے 182ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی :فواد چودھری کا دعویٰ
پنجاب میں حکومت سازی کے لئے 182ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی :فواد چودھری کا دعویٰ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مرکز میں169اور پنجاب میں 182ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے ۔عمران خان میرٹ پر فیصلہ کرنے کے عادی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 15آزاد ارکان نے تحریک انصاف میں شامل ہوکر حلف دیدیاہے ۔ خواتین کی مخصوصی نشستوں اور ق لیگ کی شمولیت سے ہمیں پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل ہو جائیگی ۔اس وقت تحریک انصا ف کومرکز میں 169اور پنجاب میں 182ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے ۔ صبح تک مزید دو ارکان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے سب اس کو مانیں گے اور اس کو آگے لیکر چلیں گے ۔ عمران خان میرٹ پر فیصلہ کرنے کے عادی ہیں اور وہ میرٹ پر فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اور دیگر لوگ منتخب ہیں اور لوگوں نے ان کو منتخب کیا ہے اور ہم کو حکومت بنانے کے لئے عدد ی اکثریت چاہئے ۔ ق لیگ کی اپنی حیثیت ہے تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ پر لعنت ڈالنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کی بات کی تھی جو پارلیمنٹ مجرموں کو بچانے کی کوشش کرے گی تو عوام کو اس پر تحفظات ہونگے اور عوام نے عمران کے موقف سے اتفاق کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کو اتنے ووٹ پڑے ہیں۔

مزید : قومی