بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے گھر ڈکیتی

بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے گھر ڈکیتی
بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے گھر ڈکیتی

  

ممبئی (آئی این پی)معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ممبئی والے گھرمیں ڈکیتی ہوگئی ، ڈاکو قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق میکا سنگھ کے منیجر کی جانب سے ان کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی شکایت درج کرائی گئی ہے ۔جس میں انہوں نے بتایا کہ میکا سنگھ کے گھر سے ایک لاکھ روپے نقداور تقریبا2 لاکھ روپے کے سونے کے زیوارات چوری ہوئے ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید : تفریح