طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ بالآخر وہ اعلان ہو گیا جس کا سب کو انتظار تھا

طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ بالآخر وہ ...
طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ بالآخر وہ اعلان ہو گیا جس کا سب کو انتظار تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ 2اگست کو سنایا جائے گا ،جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 11جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ 2اگست کو سنایا جائے گا ،جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 11جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ جمعرات کو فیصلہ سنائے گی،اس حوالے سے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ فیصلے والے دن عدالت میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں،واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے طلال چوہدری کو 6فروری کو توہین عدالت کا پہلا نوٹس بھیجا تھا ۔

مزید :

قومی -