صرف سٹیج ڈراموں تک ہی محدود نہیں رہنا چاہتی،بندیا

صرف سٹیج ڈراموں تک ہی محدود نہیں رہنا چاہتی،بندیا

لاہور(فلم رپورٹر)کی معروف اداکارہ بندیا کا کہنا ہے کہ فلم میری اگلی منزل ہے میں صرف سٹیج ڈراموں تک ہی محدود نہیں رہنا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بننے والی اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھاؤں۔بندیا نے کہا کہ سٹیج ڈراموں تک محدود رہنے سے میری فنی صلاحیتوں مکمل طور پر اجاگر نہیں ہورہیں۔صرف میں ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت ساری اداکارائیں ایسی ہیں جوسٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ہرقسم کا کردارنبھانے کی صلاحیت رکھتی ہوں،بہت سی مشکل راہوں سے گزرکر موجودہ مقام حاصل کیا ہے اب مزید آگے بڑنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں مجھے توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں ملیں اور خاص طور پر سٹیج میری پہچان بنا ہے اب فلموں میں بھی اداکاری کر کے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی۔

مزید : کلچر


loading...