سوشل میڈیا کے فوائد ونقصانات پر بھی فلمیں بنائی جائیں، شوبز شخصیات

  سوشل میڈیا کے فوائد ونقصانات پر بھی فلمیں بنائی جائیں، شوبز شخصیات

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسا فورم ہے جہاں ہر قسم کی آزادی ہے لیکن اکثریت اس آزادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام حدود پارکرجاتی ہے۔ سوشل میڈیا اس وقت ایک بہت بڑی حقیقت بن چکا ہے۔ جی رابطوں کی مختلف اورمقبول ترین ویب سائٹس نے دنیا بھرکے لوگوں کے ایک دوسرے کے قریب لا کھڑا کیا ہے۔ اب توکاروباربھی اسی میڈیم کے ذریعے کیا جارہا ہے، جس سے اس کی اہمیت کا انداز لگایا جاتا ہے، مگرجہاں سوشل میڈیا کے فوائد ہیں، وہیں اس کے زبردست نقصانات بھی سامنے آتے ہیں۔ خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم، نجیبہ بی جی ندا یاسر،جویریہ عباسی،ثناء،فرزانہ تھیم،صاحبہ،جویریہ سعود اورماریہ واسطی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے موضوع کے فوائد اورنقصانات پرمبنی خصوصی فلمیں بننی چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اس میڈیم سے آگاہی حاصل ہوسکے۔

اگرسوشل میڈیا کے ذریعے دنیا میں نام بنانے والوں کی زندگیوں پردستاویزی فلمیں بنیں توبھی بہت سے نوجوان غلط سمت کی بجائے درست راستے پرآگے بڑھیں گے

مزید : کلچر


loading...