سابق چیئرمین بور ڈ الحمراء توقیر ناصر کے اعزاز میں الوادعی تقریب

سابق چیئرمین بور ڈ الحمراء توقیر ناصر کے اعزاز میں الوادعی تقریب

لاہور(فلم رپورٹر)سابق چیئرمین بور ڈ آف گورنرز الحمراء توقیر ناصر کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں الحمرا آرٹس کونسل کے تمام افسران و ملازمین نے شرکت کی۔تقریب میں افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان نے کہا کہ توقیر ناصر ایک بڑے فن کار اور عظیم انسان ہیں،ادب وثقافت کے فروغ میں توقیر ناصر کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سابق چیئرمین الحمرا توقیر ناصر کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر قدم پر ہم نے ان کے تجربات سے استفادہ کیا،ہم آئندہ بھی ان کی راہنمائی حاصل کرتے رہے گے۔سابق چیئرمین بورڈآف گورنز توقیر ناصر نے تقریب کے انعقاد پر الحمرا افسران و ملازمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ ہماری منزل خوبصور ت ثقافتی پاکستان ہے،الحمرا کے نصب العین کے مطابق ادب وثقافت کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے،الحمرا عالمی نوعیت کا ثقافتی ادارہ ہے جو دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر بنا رہا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی الحمرا میں ادبی و ثقافتی پرگرامز اسی آب وتاب سے جاری رہے گے۔انھوں نے کہا کہ الحمرا افسران و ملازمین نے جو پیار اور محبت دیا وہ اثاثہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے ملک وقوم کی خدمت کے لئے ہر دم تیار ہوں۔

مزید : کلچر


loading...