یوم آزادی پاکستان کی نسبت سے الحمرا تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

یوم آزادی پاکستان کی نسبت سے الحمرا تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل میں یوم آزادی پاکستان کی نسبت سے 21الحمرا تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے خصو صی شرکت کی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ تھیٹر ڈرامہ عوام تک اپنا پیغام پہچانے کا اہم ذریعہ ہے،مثبت معاشرتی و سماجی رویوں کو فروغ دینے میں الحمرا کلید ی کردار ادا کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری دھرتی نے عظیم فنکار پید ا کئے جن کا لازوال کام اثاثہ کی حیثیت رکھتا ہے،تھیٹر ہماری قدیم روایت کا حصہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنی احسن روایات کو نہ صرف زندہ رکھ سکتے ہیں بلکہ نئی نسل تک بھی منتقل کر سکتے ہیں،الحمرا تھیٹر فیسٹیول کے ذریعے ان اقدار کو فروغ دیا جائے گاجو سماجی و معاشرتی زندگی کو خوبصورت بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کا مقصد عوام کو معیاری اور با مقصد ڈرامہ دیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے،فیسٹیول کا ہر ڈرامہ ایک پس منظر رکھتاہے جو نہایت سبق آموز ہے۔فیسٹیول کے پہلے روز ڈرامہ پرمیشرسنگھ پیش کیا گیا۔6روزہ تھیٹر فیسٹیول 30جولائی سے 4اگست تک جاری رہے گا۔

مزید : کلچر


loading...