عاصم رضا کی فلم”پرے ہٹ لو“ کی لاہور میں پروموشن کا آغاز

عاصم رضا کی فلم”پرے ہٹ لو“ کی لاہور میں پروموشن کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر عاصم رضا کی فلم”پرے ہٹ لو“ کی لاہور میں پرموشن کا ا?غاز کردیا گیا ہے۔ فلم کی ٹیم ایک روز قبل لاہور پہنچی جہاں انہوں نے میڈیا سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کی۔مقامی ہوٹل میں میڈیا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار منور نے بتایا کہ اداکار جب پروڈیوسر بن کر کام کرتا ہے تو اس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے لیکن بطور پروڈیوسر میں نے کبھی کسی فنکار کو تنگ نہیں کیا۔ اس فلم پر بہت محنت کی گئی ہے اور کہانی سے لے کر میوزک تک سارا کام پروفیشنل انداز میں کیا گیا ہے۔اس فلم میں شائقین کے لئے بہت سے سرپرائز بھی ہیں۔ فلم دیکھ کر ہر کسی کو یہ لگے گا کہ یہ اس کی کہانی ہے اور جہاں تک اس کے نام کا تعلق ہے تو یہ فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میوزک کے لئے اذان سمیع خاں کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے بہت محنت سے فلم کا میوزک تیار کیا ہے۔

.اداکار احمد علی بٹ نے کہا کہ فلم کی کامیڈی بے مثال ہے۔اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ”پرے ہٹ لو“ میری پہلی فلم سے مکمل طور پر مختلف ہے جسے ناظرین ضرور پسند کریں گے۔ میں نے پہلے علی ظفر کے ساتھ”طیفا ان ٹربل“ کی جبکہ اب شہریار منور کے ساتھ یہ فلم کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے ساری فلم کی اہمیت رکھتی ہے البتہ فلم کی بہاولپور میں ہونے والی شوٹنگ میرے لئے کئی حوالوں سے یاد گار ہے اور خاص طور پر میرا کے ساتھ کام کرنا بھی ناقابل فراموش ہے۔فلم میں پہلی بار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے شہباز شگری کا کہنا تھا کہ ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور شائقین ان کی پرفارمنس پنسد کریں گے۔فلم کی ٹیم لاہور میں پرموشن کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے۔

مزید : کلچر


loading...