لاہور آرٹس کونسل میں یوم آزادی کی رنگارنگ تقریبات جاری

لاہور آرٹس کونسل میں یوم آزادی کی رنگارنگ تقریبات جاری

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم آزادی پاکستان کی نسبت سے رنگارنگ تقریبات جاری ہیں۔ اس حوالے سے ملی نغموں کا پروگرام ”الحمرا لائیو میوزک شو“ پیش کیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ملی نغموں کے پروگرامز میں عوام کو اتحاد،یگانگت اور امن کا پیغام دیا جارہا ہے، ہماری منزل خوشحال پاکستان ہے الحمرا کی تقریبات میں قومی تشخص نمایاں کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ الحمرا میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبا ت 14اگست تک جاری رہیں گی،ان تقریبات میں ملی نغموں کے پروگرامز،تقریری مقابلے، نمائشیں،ٹاک شوز،مشاعرے، ڈرامہ فیسٹیول،میوزک پروگرام شامل ہیں۔عوام کی بڑی تعداد نے ملی نغموں کا پروگرام دیکھا اور پسند کیا۔

7

مزید : کلچر


loading...