کولگیٹ پامولیو کی معروف پروڈکٹ برائٹ کیلئے نئی اشتہاری مہم کاآغاز

کولگیٹ پامولیو کی معروف پروڈکٹ برائٹ کیلئے نئی اشتہاری مہم کاآغاز

'لاہور(پ ر)کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ کی معروف پروڈکٹ Brite کیلئے ایک نئی اشتہاری مہم کاآغاز ہواہے جو اس کے بنیاد ی پیغام'برائٹ سب رائٹ کردے گا' پر مبنی ہے۔مشہور ٹی وی اداکارہ اوشنہ شاہ کے ساتھ یہ ٹی وی کمرشل کئی چینلز پر نشر کیا جارہا ہے۔برانڈ کیلئے'برائٹ سب رائٹ کردے گا' کے پیغام پر مبنی ایسی اشتہاری مہم پہلے کبھی پیش نہیں کی گئی۔اس کے مرکزی خیال سے ظاہر ہوتاہے کہ Briteکے صارف کو اپنے ڈٹر جنٹ کے 'سب رائٹ کردگے گا' کی خصوصیت پر مکمل اعتماد ہے۔"آج کی لانڈری ڈٹرجنٹ کی انتہائی مسابقتی مارکیٹ میں صرف بہترین پروڈکٹ پیش کردینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ ااس کے بارے میں ایک تفریحی اور ناقابل فراموش انداز میں آگہی فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔'برائٹ سب رائٹ کردے گا' لانڈری ایڈورٹائزنگ کی ایسی ہی مثال ہے جو 'بالکل رائٹ 'ثابت ہوئی ہے۔" اس رائے کا اظہار کولگیٹ پامولیو کے کیٹگری منیجر - فیبرک کیئر رفیق لائٹ والا نے کیا۔Briteنے آگہی فراہم کرنے کا ایک منفرد انداز اختیار کیا ہے جو بہت پرکشش ہے۔جدت پر مبنی مرکزی خیال، نئے دلکش چہرے اور اعلی معیاری پروڈکشن کے علاوہ پروڈکٹ کی خصوصیات اور تفریح کے خوبصورت امتزاج سے برانڈ کی ایک نئی اور بھرپور امیج ابھر کر سامنے آئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...