یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں

اسلام آباد (پ ر)ملک کی بڑی نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنی سپلائیاں بحال کر دی ہیں، چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان اور ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی کی انتھک محنت اور لگن نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا۔ترجمان یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملک بھر میں پھیلے ہزاروں سٹوروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہونے لگی ہیں اور ملک بھر کے تما م یوٹیلیٹی سٹورزپر معیاری اشیاء خوردونوش اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ کسی بھی چیز کی کوئی قلت نہ ر ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب تمام اشیاء معیاری ہیں اور انکی قیمتیں بھی مارکیٹ کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے اور مزید بہتری کی جانب گامزن ہے اسکی سیلز میں بھی بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔یہ سب چیئرمین اور ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کی انتھک محنت اور بورڈ کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ بورڈ اور حکومت نے جب سے مستقل اور پروفیشنل ایم ڈی کا تقرر کیا ہے تب سے کارپوریشن کے مسائل کا ادراک ہونے لگا ہے اور وہ سپلائرز اور وینڈرز جو مخالفین کے ورغلانے کی وجہ سے کارپوریشن کے ساتھ کاروبار کرنے سے کتراتے تھے آج وہ سب سپلائیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کارپوریشن کے سٹورز اور وئر ھاوسز میں سٹاکس دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں سب سے سستی اور معیاری اشیاء یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہی مہیا کر رہاہے پورے ملک میں سب سے سستی او ر معیاری چینی، آٹا، دالیں، گھی آئل،چاول، چائے، مشروبات،خشک دودھ، ٹیٹرا پیک دودھ، مصالحہ جات اور دیگر اشیاء خوردونوش صرف یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہیں۔ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کے تمام آپریشنز میں بہتری آرہی ہے۔ چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز اور ایم ڈی کی خصوصی کاوشوں سے کارپوریشن کے سٹورز اور وئیر ھاوسز کمپیوٹرائزڈ ہونے لگے ہیں۔

اور پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے بڑے یوٹیلیٹی سٹورز اور ویئر ھاوس کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جس کیلئے ہیڈ آفس میں ڈیٹا سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے جس سے ملک بھر کے تمام سٹورز کو منسلک کر دیا جائیگا اور ایک جگہ پر تمام سٹورز اور ویئر ھاوسز کی تمام ٹرانزکشنز کا ریکار ڈ رکھا جائیگا جس سے کارپوریشن کے تمام آپریشنز میں بہتری آئیگی۔ مزید ملک کے بڑے شہروں میں بہت جلد میگا سٹورز کھولے جا نے کا عمل جاری ہے اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز سے سستی اور معیاری اشیاء ملیں گی اور یہ کارپوریشن بہت جلد ترقی کے منازل طے کریگی۔

مزید : کامرس


loading...