سکرین پر مختلف کردار کرنا ہی اولین ترجیح ہے،اسماء سیف

سکرین پر مختلف کردار کرنا ہی اولین ترجیح ہے،اسماء سیف

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل اسماء سیف نے کہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کیلئے ویسے توپاکستان کی خوبصورت لوکیشنز بھی کسی سے کم نہیں ہیں لیکن فلم کی کہانی اوراس کی ڈیمانڈ کے مطابق اگربیرون ممالک شوٹنگ کے لئے جانا ضروری ہوتو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اس وقت دنیا میں فلمسازی کا مزاج تبدیل ہوچکا ہے تاہم ہمارے فلم میکرز کوبھی اپنے مزاج میں تبدیلی لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ وکمرشلزکی طرح سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لئے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے۔

جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔اسماء سیف نے کہا کہ اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...