زاہد شاہ کے سٹیج ڈرامے ”پسندنہ پسند مرضی آپ کی“ کی تیاریاں

زاہد شاہ کے سٹیج ڈرامے ”پسندنہ پسند مرضی آپ کی“ کی تیاریاں

لاہور (فلم رپورٹر)ملک کے نامور رائیٹر ڈائیریکٹر زاہدشاہ پاکستان کے سب سے بڑے میگا بجٹ سٹیج ڈرامے کی تیاریوں میں مصروف۔ سٹیج ڈرامہ”پسندنہ پسند مرضی آپ کی“جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے نام اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیں گے،ذرائع کے مطابق زاہد شاہ کے نئے سٹیج ڈرامے میں،ماضی کے فلم سٹار شاہد اورجاوید شیخ سمیت کئی بڑے نامور ادکار ایک ساتھ سٹیج پر کام کرتے دکھائی دیں گے،سٹیج ڈرامہ”پسندنہ پسند مرضی آپ کی“ میں کامیڈی کی دنیا کے کنگ،شکیل شاہ اورسلیم شیخ،یوسف پٹھان اور سٹیج کی دنیا کی خوبصورت اداکارہ صائمہ حسنین سمیت دیگر فنکار بھرپورانداز میں شائقین میں اپنے فن کے جلوئے بکھیرتے ہوئے دکھائی دیں گے،اس موقع معروف رائیٹر ڈائیریکٹر اور ملک میں کئی کامیاب سٹیج ڈراموں کے خالق زاہد شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں تاریخ کے سب سے مہنگے ترین ڈرامے پرکام کرنے جارہاہوں اور اس سے قبل بھی سب سے مہنگے ڈرامے بنانے کا اعزاز بھی میرے ہی پاس ہے مگر آنے والا میرامزاحیہ اور اصلاحی ڈرامہ”پسند نہ پسند مرضی آپ کی“دیکھنے والوں کو خوابوں کی دنیا میں لے جائے گا۔

اور اس ڈرامے میں جو بڑے نام میں سامنے لے کر آنا چاہتاہوں ان کے ناموں کو ڈرامے کی تاریخ سے قبل بتانا قبل ازوقت ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ اس ڈرامے میں کو نہایت عمدگی اور مہارت سے پیش کیا جائے گا،جو سٹیج کی روایات کو چار چاند لگادے گاجبکہ موجودہ ڈرامے میں موسیقی پر بھی خاص توجہ دی جائے گی جس کے لئے سپر ساؤنڈ ٹریکس کا بندوبست کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں مخالفین کے سوالوں کے جوابات منہ پردینے کا عادی ہواچھا برا وقت آتارہتاہے مگر جو جنون اور دھن کے پکے ہوتے ہیں ان کی پرواز کا سفرہمیشہ جاری رہتاہے۔

مزید : کلچر


loading...