بیرون ملک پاکستانیوں کے وسائل ترقی کیلئے استعمال کئے جائیں، میاں زاہد

  بیرون ملک پاکستانیوں کے وسائل ترقی کیلئے استعمال کئے جائیں، میاں زاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران عمران خان کے امریکہ کے دورے کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔ ان کی مہارت اور وسائل کو ملکی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترغیبات دی جائیں اور انھیں ملکی ترقی کے عمل میں بھرپور انداز میں شریک کیا جائے جبکہ انکے لئے نئے بانڈز جاری کرنے پر بھی غور کیا جائے۔میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں نے پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹس میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ابتدائی تخمینہ کے مقابلہ میں صرف چھبیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو افسوسناک ہے۔ حکومت نے اس بانڈر پر 6.75 فیصد منافع کا اعلان کیا تھا جو مغربی ممالک کے بانڈر کے منافع سے دگنے سے زیادہ ہے مگر اسکے باوجود متوقع نتائج حاصل نہیں کئے جا سکے ہیں۔
بانڈزکی مدت کے خاتمہ کے بعدڈالر کے بجائے روپے میں منافع وصول کرنے والوں کو سات فیصد سے زیادہ منافع کی پیشکش کی گئی تھی جس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اکتیس جنوری کو بانڈ جاری کرنے سے قبل اسکی مناسب تشہیر نہیں کی گئی اور اس کام کے لئے ایسے وقت کا انتخاب کیا گیا جب معیشت مسائل سے دوچار تھی جبکہ وزراء، اپوزیشن رہنمااور بین الاقوامی ادارے منفی منظر کشی میں مصروف تھے اورملک کو دیوالیہ پن کے قریب قرار دے رہے تھے۔اس وقت برامدات مسلسل گر رہی تھیں جبکہ اخراجات میں اضافہ ہو رہا تھا جس سے سرمایہ کار خوفزدہ ہو گئے تھے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بعد صورتحال بہتر ہو رہی ہے تاہم اس ادارے نے شرح نمو 2.4 فیصد رہنے، روپے کی بے قدری میں اضافہ، شرح سود بڑھنے اور معیشت سکیڑنے والی پالیسیوں سے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا دو سو ارب کے نئے بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ درست ہے جس سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
ان کے امریکہ کے دورے کے دوران وہاں مقیم پاکستانیوں نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لئے حکومتی سطح پر انکی مزید حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
-- --

مزید :

کامرس -